ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا اجلاس اور انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے

اتوار 26 فروری 2017 16:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا اجلاس اور انتخابات 3 مارچ کو بحرین میں ہونگے۔ انتخابات میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ حصہ لینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انتخابات میں 42ممالک کے عہدیداران شرکت کرینگے جس میں چار سال کیلئے نئے صدر اور دیگر امیدواروں کا چنائو کیا جائیگا۔ انتخابات میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ بطور منیجمنٹ کمیٹی حصہ لینگے۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 16:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :