نیشنل ٹریک سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہو گی

بدھ 22 نومبر 2023 12:24

نیشنل ٹریک سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) نیشنل ٹریک سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہو گی جس کے لئے فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ 68 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 نومبر سے 28 نومبر سائیکلنگ ویلوڈرم نشتر پارک لاہور میں شروع ہوگی جس کئے لئے تمام ٹیمیں لاہور پہنچیں گی۔

اس چیمپئن شب میں خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے ساتھ جوئینر مرد اور خواتین بھی حصہ لیں گے۔ٹریک میں انفرادی ٹائم ٹرائ، ٹیم پرسوٹ، کیرن ،ایلیمینشن ٹیم سپرٹ انفرادی پرسوٹ جیسی مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔15 اور 16 سال کی عمر کے نوجوان سائیکلسٹ بھی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ کے پارٹنر اور پاکستان سائیکلنگ کے آفیشل سپانسر ’’سپورٹس ان پاکستان‘‘ مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے تمام وسا ئل بروئے کار لا رہے ہیں۔

سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کا انتخاب کیاجائے گا۔ یاد رہے کہ ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔\932
وقت اشاعت : 22/11/2023 - 12:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :