کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر گل کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو نامزد کرردیا

اتوار 26 فروری 2017 17:08

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر گل کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو نامزد کرردیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاسٹ باﺅلر عمر گل کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو نامزد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اس فیصلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے اور پی سی بی کی منظوری کے بعد احسان عادل کو سکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ فاسٹ باﺅلر عمر گل گزشتہ رات پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران وہاب ریاض کا گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے،میڈیکل رپورٹس نے ان کا ہاتھ فریکچر ہونے کے خدشات کو حقیقت میں بدل دیا جس کے بعد وہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 17:08:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :