آسٹر یلوی قومی ٹیم کے کوچ آنجے پوستے کا چینی سپر لیگ جوائن کرنے کا امکان

پیر 27 فروری 2017 13:47

آسٹر یلوی قومی ٹیم کے کوچ آنجے پوستے کا چینی سپر لیگ  جوائن کرنے کا امکان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم( ساکروس )کے کوچ جلد چینی سپر لیگ (سی ایس ایل ) کلب میں شامل ہو جائیں گے ، کوچ آنجے پوستے کگلو 2013ء سے ساکروس میں کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کی قیادت میں ہی آسٹریلیا میں 2015ء میں ایشین کپ جیتا تھا تا ہم فیئر فیکس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب آسٹریلوی کوچ چینی سپر لیگ کا ہدف ہے اور وہ ان کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، پوستے کگلو جس کے آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ معاہدے میں ابھی اٹھارہ ماہ باقی ہیں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چینی سپر لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں تا ہم توقع کی جارہی ہے کہ شاید وہ اتنا جلدی چینی سپر لیگ جوائن نہ کریں کیونکہ 2018ء کا ورلڈ کپ بہت قریب آرہا ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :