چیف منسٹر کپ نیشنل جونیئر والی بال چیمپئن شپ پشاور میں شروع

افتتاحی روزپاکستان آرمی ،واپڈا،پی او ایف ، پاکستان بورڈز کی ٹیموں کی کامیابی

پیر 27 فروری 2017 19:03

چیف منسٹر کپ نیشنل جونیئر والی بال چیمپئن شپ پشاور میں شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) خیبر پختونخوا چیف منسٹر نیشنل جونیئرانڈر23 والی بال چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی گزشتہ روز میں چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ رشیدہ غزنوی نے کیا ان کے ہمراہ قائمقام سیکرٹری والی بال فیڈریشن ایم بی جاوید ‘سیکرٹری خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار ‘سینئر نائب صدر محمد فقیر اعوان‘خزانچی حسن ‘ذوالفقار بٹ‘لئیق احمد‘صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن شاہد خان شینواری ‘سید ثقلین شاہ ‘انٹرنیشنل کوچ جعفر شاہ ‘پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عبدالرحیم‘شاہد اور دیگر شخصیات موجود تھیں ‘چیمپئن شپ میں دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں خیبرپختونخوا۔

پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان،پاکستان آرمی،پاکستان واپڈا،پاکستان بورڈ،پی اوایف واہ،پاکستان ریلوے،ہائرایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقابلی تین مارچ تک جاری رہینگے جن کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں ۔گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں واپڈا نے فاٹا کو پچیس بارہ ‘پچیس نو اور پچیس چودہ سے شکست دی واپڈا کی طرف سے محمد چنا ‘زبیر اور مقصود نے بہترین کھیل پیش کیا ‘دوسرے میچ میں پی او ایف نے سندھ کو پچیس چودہ ‘پچیس پندرہ اور پچیس سترہ سے شکست دی ‘پی او ایف کی طرف سے اکبر اور اقبال خان جبکہ سندھ کی طرف سے محمد اسحاق اور محمد سعید نے اچھا کھیل پیش کیا ‘تیسرے میچ میں پاکستان بورڈز نے بلوچستان کو پچیس بیس ‘پچیس بائیس اور پچیس تئیس سے شکست دی‘آخری میچ میں پاکستان آرمی نے اے جے کے کو 25-14-25-19-25-17 سے شکست دی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے بتایا کہ چیمپئن شپ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے جو کہ تین مارچ تک جاری رہینگے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 19:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :