پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پنجاب حکومت کا فیصلہ

پیر 27 فروری 2017 18:09

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پنجاب حکومت کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین27فروری۔2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دےدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک وقوم کے مفاد میں پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانےکافیصلہ کیاگیا، فائنل میچ کے لئے سو فیصد فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام انتظامات کا از خود جائزہ لے۔شہبازشریف نے قوم سے اپیل کی کہ وہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جبکہ میچ اور اختتامی تقریب رات 11 بجے تک ختم کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 18:09:44