پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ مشکل تھا، قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کا5 مارچ کو لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی سمیت 8مختلف ممالک کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے،چیئرمین پاکستان سپر لیگ

پیر 27 فروری 2017 22:11

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ مشکل تھا، قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کا5 مارچ کو لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی سمیت 8مختلف ممالک کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے،چیئرمین پاکستان سپر لیگ
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ مشکل تھا لیکن قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کا 5 مارچ کو لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلہ سے پوری قوم کا پیغام ہے کہ وہ دہشت گردی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔

قوم نے عزم اور اتحاد کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ پی ایس ایل کرکٹ پاکستان کی دھڑکن ہے جو کہ اپنے گھر واپس آئے گی ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آج منگل کے روز سے آن لائن اور آئوٹ لیٹس کے ذریعے شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ٹکٹوں کی قیمت 500سے لے کر 12000تک ہے ۔عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12000روپے ہو گی جبکہ جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار اور راجہ انکلوژز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مہنگے ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ کم قیمت پر بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے اور شائقین کرکٹ جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں خرید کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔فائنل کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی سمیت 8مختلف ممالک کے سیکورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا تین مارچ کو پتہ چلے گا ،پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تما م ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے تاہم جو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی ان کے کھلاڑیوں سے دوبارہ بات چیت کریں گے اور اگر کسی کھلاڑی کوپاکستان آنے پر اعتراض ہوا تو ہم پھر اس کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کریں گے ،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوگی ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فائنل میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے صوبائی حکومت بتائے گی ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:11:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :