خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں27نومبر سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 27 فروری 2017 22:02

․ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں27نومبر سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔مہم کے دوران ساڑھے چھپن لاکھ سے زائد بچوںکو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں آج سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،مہم کے دوران 56لاکھ سے زائد بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران صوبے میں قائم افغان اورآئی ڈی پیز کیمپوں میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،انسداد پولیو مہم کے لیے 15092موبائل،1592فکسڈاور 924ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ مہم کی موثرنگرانی کیلیے 4048ایریا انچارج تعینات کیے گئے ہیں،مہم کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :