مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جاﺅں گا: وزیراعلی سندھ

بدھ 1 مارچ 2017 14:21

مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جاﺅں گا: وزیراعلی سندھ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جاﺅں گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے ، پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا کھیل کے لیے اچھا شگون ہے، میڈیا ہمارا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے ، مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جاﺅں گا اور اگر لاہورنہ جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 14:21:15