کیون پیٹرسن کا چھکا آفریدی کے چہرے پر ”لالی“ لے آیا

بدھ 1 مارچ 2017 15:33

کیون پیٹرسن کا چھکا آفریدی کے چہرے پر ”لالی“ لے آیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کے مابین کھیلا گیامیچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں شائقین کرکٹ کو لمبے لمبے چھکے دیکھنے کو ملے لیکن کیون پیٹرسن کی جانب سے وہاب ریاض کو مارا جانے والا شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا اس میچ کا یادگار لمحہ بن گیا۔

(جاری ہے)

میچ کے 5ویں اوور کی چوتھی گیند پر سکور لینے کے دوران پیٹرسن اور وہاب ریاض کی ٹکر ہوئی اور پھر وہاب ریاض نے وکٹوں کو نشانہ بنانے کے چکر میں پیٹرسن کو گیند مارنے کے بعد اپیل کی تاہم پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اپیل واپس لے لی ،پیٹرسن نے گیند لگنے کا غصہ اگلی ہی بال پرنکالتے ہوئے وہاب ریاض کوشارجہ کرکٹ گراﺅنڈ کی تاریخ کا لمبا ترین چھکا دے مارا۔ 101میٹر لمبا یہ چھکا اتنا شاندار تھا کہ وہاب ریاض سمیت ڈیرن سیمی اور کامران اکمل بھی ”شرمندگی“ محسوس کرنے لگے اور جب کیمرہ شاہد آفریدی پر گیا تو ان کے چہرے پر آنےوالی”لالی“اس شاٹ کے بارے میں سب کچھ بتا رہی تھی۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:33:44