پی ایس ایل ٹکٹ انتہائی مہنگے، ٹکٹوں کی ادائیگی بھی ڈالرز میں ہو گی

بدھ 1 مارچ 2017 19:12

پی ایس ایل ٹکٹ انتہائی مہنگے، ٹکٹوں کی ادائیگی بھی ڈالرز میں ہو گی
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پی ایس ایل ٹکٹ انتہائی مہنگے، ٹکٹوں کی ادائیگی بھی ڈالرز میں ہو گی‘غریب شائقین فائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کا خواب چھوڑ دیں، میچ گھر بیٹھ کر ہی دیکھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی اس ایل فائنل کے ٹکٹوں کے ریٹس آسمانوں کو چھونے لگے غریب شائقین پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کا خواب چھوڑ دیں‘ گھر بیٹھے کرٹیلی وثرن سکرین پر ہی پی ایس ایل فا ئنل دیکھ سکیں گے عمران خان اور فضل محمود سٹینڈز کے بعد وقار یونس اور وسیم اکرم سٹینڈز کے ٹکٹس بھی مہنگے کر دئیے گئے۔ ویب سائٹ پر غریب شائقین کے لئے 500 والا ٹکٹ رکھا ہی نہیں گیاٹکٹوں میں ماضی کی طرح معذور اور خواتین کا کوٹہ بھی نہیں رکھا گیا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:12:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :