سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر13 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیا

بدھ 1 مارچ 2017 20:49

سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر13 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیا
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر13 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیاجبکہ ایران نے تیسری اور نیپال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن تھے ، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سری لنکا کو ٹرافی اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ،چیئرمین شوکت جاوید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید فخر شاہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈی جی (ٹیکنکل اینڈ ٹریننگ) شاہد اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی(سہولیات ) آغا امجد اللہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ سری لنکا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار سکور سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں ایران نے نیپال کو چھ کے مقابلے میں دس سکور سے ہرادیا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 20:49:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :