پاکستان انٹرنیشنل سکواش کیلئے محفوظ ملک ہے، پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی

پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل سہیل امان کا فیڈریشنکی سالانہ جنرل کونسل سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 22:37

پاکستان انٹرنیشنل سکواش کیلئے محفوظ ملک ہے، پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل سکواش کیلئے محفوظ ملک ہے، پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان سکواش فیڈریشن کے سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان میں سکواش کے انٹرنیشنل مقابلے کرانے پر عائد پابندی ، پاکستان کی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ائیر چیف سہیل امان نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل سکواش کیلئے محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن فیصلے پر نظر ثانی کرئے , ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سکواش ٹورنامنٹس کیلئے بہترین انتظامات کئے، ہم ہر قیمت پر انٹرنیشنل سکواش واپس لائیں گے، سہیل امان نے کہاکہ سکواش فیڈریشن پی ایس اے کے سیکیورٹی ایکسپرٹ کو پاکستان مدعو کرے۔

اجلاس میں پاکستانی پلئیرز کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے مختلف ٹورنامنٹس میں بھیجنے کی منظوری سمیت ائیر وائس مارشل شاہد علوی کو سکواش فیڈریشن کا نیا سینئر نائب صدر بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 22:37:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :