پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا، انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے جبکہ ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 مارچ 2017 22:37

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا، انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے جبکہ ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا، انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے جبکہ ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے سے دنیا کو اچھا پیغام جائیگا کیونک انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے۔

کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پاکستان کے حالات بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کو زوال پذیری سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے ، ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز کی بھی میزبانی کرنی ہے اورہمیں سیف گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنا ہو گی۔ نیشنل گیمز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز رواں سال کوئٹہ میں ہی ہو گی، جوڈو پلئیر شاہ حسین شاہ کو اسلامک گیمز میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں جبکہ لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 22:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :