چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:15

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلئے `11سے 17مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کیلئے 31کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔کیمپ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کی تیاری کیلئے لگایا جارہا ہے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے کیمپ بعد میں لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،فخر زمان ،اظہر علی ،شان مسعود ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،عمر اکمل ،آصف ذاکر ،سعد علی ،سرفراز احمد ،کامران اکمل فہیم اشرف ،حسن طلعت ،عماد بٹ ،محمد عامر ،حسن علی ،وہاب ریاض ،راحت علی ،رمان رئیس ،سہیل خان ،جنید خان ،سہیل تنویر ،محمد عباس ،عثمان شنواری ،اسامہ میر ،عماد وسیم ،محمد اصغر ،شاداب خان ،محمد نواز اور یاسر شاہ شامل ہیں
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 23:15:27