آندرے رسل مشکل میں پھنس گئے، ڈوپنگ کیس میں پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر دو سال کئے جانے کا امکان

جمعہ 10 مارچ 2017 23:27

آندرے رسل مشکل میں پھنس گئے، ڈوپنگ کیس میں پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر دو سال کئے جانے کا امکان
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) مایہ ناز ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، ڈوپنگ کیس میں ان پر عائد پابندی کی سزا میں ایک سال اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن (جے اے ڈی سی او) نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر رواں سال کے شروع میں رسل پر ایک برس کی پابندی عائد کی تھی تاہم اب انہوں نے ویسٹ انڈین آل رائونڈر کی سزا ایک سال بڑھانے کیلئے اپیل دائر کر دی ہے۔

جے اے ڈی سی او کا کہنا ہے کہ رسل نے ویئر ابائوٹ ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان پر دو سال کی پابندی لگانی چاہیے۔ رسل کی ایک سالہ پابندی آئندہ سال 30 جنوری کو ختم ہو گی تاہم اگر ان کی سزا بڑھائی گئی تو وہ 30 جنوری 2019ء تک کرکٹ میدانوں میں نظر نہیں آئیں گے۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 23:27:59