مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

بدھ 15 مارچ 2017 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کو اپنے کیریئر کا آخری معرکہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرنے والے مصباح الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیریبین سائیڈ کیخلاف سیریز کے بعد وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا انہوں نے ابھی باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 16:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :