رونالڈینیو اپنی پاکستان آمد کو خوش آمدید کہنے پر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے شکرگزار

بدھ 15 مارچ 2017 16:24

رونالڈینیو اپنی پاکستان آمد کو خوش آمدید کہنے پر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے شکرگزار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2017ئ) سٹار برازیلین فٹبالر رونالڈینیو نے پاکستان آمد کو خوش آمدید کہنے پر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رونالڈینیو کا کہنا تھا کہ ” میرے پاکستان آمد کو خوش آمدید کہنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ،بوم بوم پاکستان کے ہیرو ہیں،جولائی میں دورہ پاکستان کا بے تابی سے انتظار ہے ۔

“ یاد رہے کہ 36سالہ رونالڈینیو اور دیگر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ نمائشی میچ بھی کھیلیں گے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 16:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :