سری لنکن اوپنر دیمتھ کرونارتنے نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:25

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کرونارتنے نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری مکمل کی، کرونارتنے 126 رنز بنانے کے بعد شکیب کی گیند کا نشانہ بنے۔ کرونارتنے نے 38 میچز میں 2395 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 16:25:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :