انڈین ویلزٹینس،راجر فیڈرراور سٹین واورنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 19 مارچ 2017 14:11

انڈین ویلزٹینس،راجر فیڈرراور سٹین واورنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء)4مرتبہ کے چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراوران کے ہم وطن اسٹین واورنکا انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلزکیلیفورنیا میں جاری ایٹی پی ماسٹرزایونٹ کے مینزسنگلزسیمی فائنل میں آسٹریلین اوپن چیمپین راجرفیڈررنے امریکا کے جیک سوک کوہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

راجرفیڈررنے پہلا سیٹ صرف 21منٹ میں چھ ایک سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے اپنے نام کیا، فائنل میں فیڈررکا مقابلہ ہموطن اسٹین سلاس واورنکا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبرتین اسٹین سلاس واورنکا نے اسپین کے پابلوکرینوکومات دیکر پہلے انڈین ویلزفائنل تک رسائی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی نے اسپینش حریف کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ دوسے فتح سمیٹی۔
وقت اشاعت : 19/03/2017 - 14:11:50