افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

منگل 21 مارچ 2017 10:31

نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) بدھ کو نوئیڈا میں کھیلا جائے گا، افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے دونوں میچوں میں افغانستان نے بالترتیب 30 اور 34 رنز سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں آئرش ٹیم نے کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 10:31:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :