پانی بھی پیوں تو وزن بڑھتا ہے، عمر اکمل

ہم بھائیوں میں صرف عدنان کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ وی جو بھی کھا لے وہ ویسا ہی رہے گا، قومی کرکٹر

منگل 21 مارچ 2017 20:52

پانی بھی پیوں تو وزن بڑھتا ہے، عمر اکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) خراب ڈسپلن کیلئے مشہور قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ بداحتیاطی کے بجائے خاندانی جسمانی ساخت کو قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فٹنس کے حوالے سے سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ میں آج کل بہت احتیاط کر رہا ہوں اور میرا اکثر گزارا سلاد اور پانی پر ہوتا ہے لیکن میری اور کامران اکمل کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ پانی سے بھی ہمارا وزن بڑھتا ہے۔

’ہم پانی بھی پیتے ہیں تو وہ بھی لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم چھ بھائیوں کی ساخت ایسی ہے کہ اگر ہم پانی بھی پیتے ہیں تو وہ بھی لگتا ہے، ہم بھائیوں میں صرف عدنان کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ وی جو بھی کھا لے وہ ویسا ہی رہے گا‘۔تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن وہ کوئی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں بھی عمر اکمل کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی تھی اور لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔مستقبل خراب کارکردگی اور فٹنس کے سبب انہیں رواں ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی20 یا ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 20:52:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :