عبدالحمید کھتری کرکٹ‘ صادق جیم خانہ کولٹس کی اگلے مرحلے میں رسائی،کھتری اسپورٹس کو 147رنز سے شکست‘ ناصر سلیم اور سیف علی کی نصف سنچریاں

بدھ 22 مارچ 2017 21:09

عبدالحمید کھتری کرکٹ‘ صادق جیم خانہ کولٹس کی اگلے مرحلے میں رسائی،کھتری اسپورٹس کو 147رنز سے شکست‘ ناصر سلیم اور سیف علی کی نصف سنچریاں
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کے سی سی اے زون3کی زیرنگرانی عبدالحمید کھتری کرکٹ ٹورنامنٹ میں صادق جیم خانہ کولٹس نے آسان مقابلے کے بعد کھتری اسپورٹس کو 147رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔ناصر سلیم اور سیف علی نے نصف سنچریاں اور مفکر معراج نے 5وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صادق اسپورٹس گراؤنڈ پر صادق جیم خانہ کولٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 275رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

(جاری ہے)

ناصر سلیم نے 69رنز کی شاندار اننگز میں 11چوکے اور ایک چھکا ، سیف علی کے 61رنز میں 4چوکے اور 2چھکے اور وقار احمد کی 41رنز کی اننگز 4چوکوں پر مشتمل تھی۔ عبدالباسط نے 30رنز پر 3وکٹیں، شیراز جدون نی52اور ماجد خان نے 68رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

کھتری اسپورٹس کی جوابی اننگز 29.2اوورز میں 128رنز پر تمام ہوگئی۔ محمد اسامہ 27رنز میں 4چوکے ، آصف خان 21رنز میں 3چوکے اور دانش خان 16رنز میں ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ مفکر معراج 16رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا اور مظہر اقبال کو50رنز پر ایک وکٹ ملی۔ ایمپائرز اکبر خان اور عبدالرزاق تھے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 21:09:14