سرفراز احمد نے پہلا انٹر نیشنل مقابلہ کھیلنے والے شاداب خان کی کامیابی کا راز بتا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 03:11

سرفراز احمد نے پہلا انٹر نیشنل مقابلہ کھیلنے والے شاداب خان کی کامیابی کا راز بتا دیا
باربڈوس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنا پہلا انٹر نیشنل مقابلہ کھیلنے والے شاداب خان کی کامیابی کا راز بتا دیا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کا کریڈٹ باﺅلرزکو جاتا ہے ، شاداب خان نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ، اسے صرف اتنا ہی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح کی باﺅلنگ کرنے پر دھیان دینا۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور اس پرفارمنس کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 03:11:47