سپاٹ فکسنگ کیس،محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار

پیر 27 مارچ 2017 14:17

سپاٹ فکسنگ کیس،محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے اور وہ کل اپنے وکلاءکے ہمراہ یہ جواب پی سی بی میں جمع کروائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کا کیس ٹریبونل کو نہ بھیجے بلکہ جو سزا دینی ہے خود دے لی،وہ وعدہ معاف گواہ بن کر ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 14:17:59