راجر فیڈرر، سٹانسلاس وارینکا، ٹامس برڈوچ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 28 مارچ 2017 13:51

راجر فیڈرر، سٹانسلاس وارینکا، ٹامس برڈوچ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر انکے ہم وطن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹانسلاس وارینکا اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک سوئس سٹار راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، سوئٹزرلینڈ کے ہی سٹانسلاس وارینکا نے تونیسیا کے مالک جازیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا دیا۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس بروڈچ نے لگسمبرگ کے گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:51:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :