ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران احمد شہزاد شدید زخمی،ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2017 23:43

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران احمد شہزاد شدید زخمی،ہسپتال منتقل
پورٹ آف سپین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احمد شہزاد شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران قومی کرکٹر احمد شہزاد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین بلے باز کو رن آوٹ کرنے کی کوشش میں احمد شہزاد مخالف ٹیم کے بلے باز والٹن سے بری طرح ٹکرا گئے جس کے باعث ان کی گردن میں شدید چوٹ آئی۔ احمد شہزاد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران احمد شہزاد شدید زخمی،ہسپتال منتقل
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 23:43:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :