حادثے میں سائیکلسٹ کی موت پر ریس منسوخ

مائیک ہال نے 2012 کی ورلڈ سائیکل ریس بھی جیتی تھی

ہفتہ 1 اپریل 2017 00:00

حادثے میں سائیکلسٹ کی موت پر ریس منسوخ
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) برطانوی رائیڈر مائیک ہال کی موت پر ٹرانس آسٹریلیا سائیکل ریس منسوخ کردی گئی۔برطانوی رائیڈر مائیک ہال سائیکلسٹ میراتھن ایونٹ میں شریک تھے کہ اسی دوران کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے، یہ افسوسناک واقعہ جمعے کی صبح مینارو ہائی وے پر پیش آیا جو شہر کے جنوب میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

مائیک ہال نے 2012 کی ورلڈ سائیکل ریس بھی جیتی تھی، حادثے کے فوری بعد منتظمین نے ریس کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 00:00:04