معروف ریسلر جان سینا نے بالآخر دیرینہ دوست نکی بیلا کو انگوٹھی پہنادی

منگل 4 اپریل 2017 11:57

معروف ریسلر جان سینا نے بالآخر دیرینہ دوست نکی بیلا کو انگوٹھی پہنادی
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اپریل ۔2017ئ) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں مقبول ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نکی بیلا سے شادی کا ارادہ کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’ریسل مینیا 33‘ میں دی مز اور مرائز کےخلاف مکسڈ ٹیگ ٹیم کا میچ جیتنے کے بعد 39سالہ جان سینا نے 33سالہ نکی بیلا کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

نکی بیلا کو بھی ’ہاں‘ کہنے کے لیے ایسے ہی موقع کا انتظار کر رہی تھیں اور انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع بغیر جان سینا سے شادی کےلئے رضامندی ظاہر کردی، جس کے بعد معروف ریسلر نے انہیں انگوٹھی بھی پہنائی۔اپنی دلی آرزو پوری ہونے کے بعد جان سینا نے ٹوئٹر کے ذریعے بیلا کو رنگ میں شادی کی پیشکش کی اجازت دینے پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

(جاری ہے)

نکی بیلا بھی اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن پر خوشی سے پھولی نہیں سمائیں اور انہوں نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ” میرے حسین و دلکش شہزادے نے اس جگہ پر جس کو ہم اپنا گھر کہتے ہیں، اپنی رانی بنا لیا جو میرے لیے ناقابل فراموش ہے اور میرا خواب پورا ہوگیا۔“
معروف ریسلر جان سینا نے بالآخر دیرینہ دوست نکی بیلا کو انگوٹھی پہنادی
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 11:57:23