آئی پی ایل 2017ء، کنگز الیون پنجاب کا رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، میکسویل کی 44 رنز کی جارحانہ اننگز، بین سٹوکس کی ففٹی رائیگاں، میکسویل مرد میدان قرار

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:52

آئی پی ایل 2017ء، کنگز الیون پنجاب کا رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، میکسویل کی 44 رنز کی جارحانہ اننگز، بین سٹوکس کی ففٹی رائیگاں، میکسویل مرد میدان قرار
انڈور ۔ 08 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب نے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 164 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، میکسویل اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، میکسویل 44 اور ملر 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بین سٹوکس کی ففٹی رائیگاں گئی، میکسویل کو جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے چوتھے میچ میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 6 وکٹوں پر 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بین سٹوکس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، منوج تیواری 40 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، اجنکیاراہانے 9، اگروال صفر، کپتان سٹیون سمتھ 26 اور دھونی 5 اور ڈینئل کرسچین 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سندیپ شرما نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں کنگز الیون پنجاب نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، 85 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل اور ملر نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ میں 79 قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، میکسویل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، ملر 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 08/04/2017 - 21:52:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :