پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 91 رنز میرے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، جیسن محمد

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:52

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 91 رنز میرے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، جیسن محمد
گیانا ۔ 08 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) ویسٹ انڈین بلے باز جیسن محمد نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 91 رنز میرے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

جیسن نے گرین شرٹس کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 58 گیندوں پر 91 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے کے بعد انجوائے کر رہا ہوں اور میرے کھیل میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری مکمل نہ کرنے پر کوئی دکھ نہیں بلکہ مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی، کوشش ہو گی کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 08/04/2017 - 21:52:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :