ٹیم کو جس نمبر پر ضرورت ہو بیٹنگ کرتا ہوں: بابر اعظم

پیر 10 اپریل 2017 12:05

ٹیم کو جس نمبر پر ضرورت ہو بیٹنگ کرتا ہوں: بابر اعظم
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل ۔2017ئ) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ناقابل شکست 125 رنزکی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم نے کہا ہے کہ جس نمبرپر ٹیم کوضرورت ہوبیٹنگ کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلے باز نے کہا کہ اللہ کاشکراداکرتاہوں کہ ٹیم کامیاب ہوئی، پے درپے وکٹیں گررہی تھیں،بیٹنگ پرفوکس رکھا اور کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بابر اعظم کے کزن عمر اکمل کو ٹیم مینجمنٹ سے ہمیشہ یہ گلہ رہا ہے کہ انہیں درست نمبر پر نہیں بھیجا جاتا۔

اس حوالے سے عمر اکمل کئی بار میڈ یا پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ،بھارت کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ سے قبل بھی عمر اکمل نے عمران خان سے ملاقات کر کے خاص طور پر اپنے بیٹنگ نمبر کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/04/2017 - 12:05:25