سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول کے انعقاد کا خیر مقدم

جمعرات 13 اپریل 2017 22:31

سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول کے انعقاد کا خیر مقدم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول کے انعقاد کا خیر مقدم ،قیام امن کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اجمل اور خازن اعجاز احمد نے کہاکہ شہر میں کھیلوں کی بڑھتی سرگرمیاں اس بات کی غماز ہے کہ شہر امن کا گہوارہ اور یہاں صحت مند سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے، بلکہ سندھ حکومت اور وزارت اسپورٹس سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تی ہے۔

محمد اجمل نے کہاکہ اسپورٹس اینڈ سی فیسٹیول میں شوٹنگ بال کھیل کے مقابلوں کو بھی شامل کیا جائے ،تاکہ دیگر کھیلوں کے ساتھ شوٹنگ بال کے شائقین بھی کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 22:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :