تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،مزید5بچے دم توڑ گئے

رواں برس مختلف بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد140ہوگئی ہے ۔اسپتال ذرائع

جمعہ 5 فروری 2016 15:10

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،جمعہ کومزید5بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں برس ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد140ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھر کے علاقے مٹھی کے سول اسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکارمزید3جبکہ چھاچھرومیں 2بچے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دم توڑنے والے بچوں میں 8 اور15ماہ کی دو بچیاں جبکہ 23،7 اور4ماہ کے3بچے شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی سول اسپتال ، چھاچھرواوراسلام کوٹ کے اسپتالوں اب بھی 50کے قریب بچے زیرعلاج ہیں جبکہ 5بچوں کو حیدرآباد ریفرکردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث140بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تھر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب تھر کا تذکرہ واشنگٹن میں بھی ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی