پولیس نے 7 افراد کوگرفتار کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 13:56

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پولیس کا شراب کشید کارخانے اور منشیات فروشی کے اڈوںپر کارروائی، 7 افراد گرفتار، 29لیٹرشراب ،3400گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں جوگیکامیں تھانہ قبولہ پولیس کے اے ایس آئی محمد ارشد نے ملازمین کے ہمراہ شراب کشید کارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے بشیراورمحمد شفیق کو گرفتارکرکے 29لیٹرشراب برآمد کرلی اور شراب کشید کارخانے کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ غربی ریلوے پھاٹک کے نزدیک پولیس نے منشیات فروشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے جابر ،فیصل عرف پھپ سکنہ کالج چوک اور محمد جہانگیر سکنہ شبیرچوک کو گرفتارکرکی3400 گرام چرس برآمد کرلی، فتح چوک سے اسلم اور ناصر عرف ناصری سکنہ قبولہ چوک کو دوعدد ناجائز پسٹل30 بور، کاربین 12بور اور چھ عدد کارتوس سمیت گرفتارکرلیا ، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں