پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت سمت پر گامزن ہے،شیخ آفتاب احمد

منگل 24 جنوری 2017 18:54

اٹک۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کی ترقی کے لیے کوشاںہیں ،وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبے وزیر اعظم کی نگرانی میں مکمل کیے جارہے ہیںجو ملک کی صورتحال تبدیل کردیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار۔انہوں نے میڈیا سے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت راستے پر گامزن ہے اور اب پاکستان دنیامیں تنہا نہیںہے بلکہ بڑے ممالک پاکستان کی خارجہ پالیسی سے مطمئن ہیں۔ حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں