باجوڑایجنسی، تحصیل خار علاقہ خوگہ چینہ کے درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 20:39

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) باجوڑ‘ تحصیل خار علاقہ خوگہ چینہ کے درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر حاجی سردار خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور سراج الحق کے قیادت میں انشاء اللہ جماعت اسلامی کرپشن کا جنازہ نکالی گی ۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور فاٹا سیکرٹریٹ نے برنگ اور پشت کالج کیلئے مفت زمین لینے سے انکار کیاہے کیونکہ مفت زمین میں فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کا کمیشن نہیں بنتا اور وہ اسلئے مفت زمین لینے سے انکاری ہیں اور کمیشن حاصل کرنے کیلئے مہنگے داموں زمین خریدنے کا منصوبہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی عوام کا خون چوس رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے جدوجہد کے نتیجے میں ایف سی آر کاخاتمہ ہوگا۔ حاجی سردار خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم قبائلیوں کی آواز ہے۔ حاجی سردار خان نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مذکورہ افراد کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوجائیگی ۔ تقریب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد جن میں جاوید ، حسن جان ، صدبر، شیر زمان ، حسین ، شفیع اللہ، شوکت ،محمد زیب، غیاث الدین، صاحب اللہ، سید امیر ، فرید،محمد خان ، بختور جان ، میر ولی ، عرفان ،لقمان حسین ، سید اغا جا ن،وحید شاہ ، خان استاد ، عبدالرحمن ، سید عمر، عزیز الرحمن، عبدالشہید ، عثمان ، سعید خان ، ایوب ، عقیل،گل روز خان ، نظر محمد اور سعید الرحمن قابل ذکر ہیں نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں