بنوں : نجی تعلیمی ادارے میں طلباء آپس میں لڑے پڑے

باہر سے آنے والے رشتہ داروں کی فائرنگ سے دو طلباء زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:03

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) نجی تعلیمی ادارے کے طلباء آپس میں لڑ پڑے باہر سے آنے والے رشتہ داروں کی فائرنگ سے دو طلباء زخمی ہو گئے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی ادارہ حراء سکول میں صبح اسمبلی کے دوران قیصر اور زین وحسن کے درمیان توتو میں میں کا تنازعہ پیدا ہوا جس پر دونوں نے اپنے رشتہ داروں کو آگاہ کیا باہر نکلنے پر گولیاں چل گئی جس سے قیصر اور انکے چچا زاد بھائی عبدالصمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مجروح مدعی قیصر کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان شان ،زین اور حسن پسران شریف سکنہ خٹک لاج فاطمہ خیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ زخمی طالبعلم قیصر کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے پشاور منتقل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں