مالاکنڈ،مہاجرکیمپ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے گولی لگنے سے بچہ سے جاں بحق

جمعہ 13 جنوری 2017 21:53

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) مالاکنڈمہاجرکیمپ میں شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ۔اخری اطلاع تک مالاکنڈانتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ رات مالاکنڈایجنسی تحصیل درگئی کے گائوں مہاجرکیمپ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ عارف ولدامین الرحمان گولی نولگنے سے جا ںبحق ہوگئے اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے تھانہ درگئی سے رابطہ کیاتوموقع پرموجودمحررنے بتایاکہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔

مالاکنڈمیں شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ عروج پرہے جس پرمالاکنڈانتظامیہ نے مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکرتی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے کہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے شادی کے تقریبات میں ہوائی فائرنگ پرمکمل طورپرپابندی عائدکی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں