ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات او و معاشی قتل کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسے کا انعقاد

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

ظ*بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین نے پنشن اصلاحات اور اپنے معاشی قتل کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(اگیگا ) کے زیر اہتمام ایک بڑا احتجاجی جلسہ زیرصدارت عبدالحق چیئرمین اگیگا منعقدہ ہوا جس میں مختلف محکموں کی نمائندہ تنظیموںپی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر محمد یونس پبلک ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد کرم با چہ گورنمنٹ ٹیچرز الائنس کے صدر سلیم خان کلاس فور یونین کے صدر پیر سعید خان ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان اور ایر یگیشن یو نین کے صدر فضل واحد آل ویلج کونسل سیکرٹریز وغیرہ کی قیادت میں سینکڑوںملازمین کے علیحدہ علیحدہ جلوس میںسیکر ٹریٹ کے احتجاجی جلسے میں شریک ہو ئے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مقررین جن میں ریلی کے آرگنائز مزدور رہنما گل زمین ملک اسمعیل سید مولا پیرسعید خان سلیم خان اجمل خان محمد سہیل سلمان بخاری ذیشان ایڈوکیٹ اور عبد الحق وغیرہ شامل ہیں نے حکومت کی نام نہاد ظالمانہ پنشن اصلاحات کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاانھوں نے کہا کہ حکومت بیوروکریسی اپنے او فضول اخراجات اور عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے غریب ملازمین کی پنشن میں کٹوتی فیملی پنشن کا خاتمہ اور دوسرے ملازم دشمن اقدام کر کے سخت ظلم و زیادتی کررہی ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گامقررین نے ان نام نہاد اصلاحات کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں