ًٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پرہڑتال،دفاتر بند ،سینٹری ورکرزکے ہمراہ احتجاج

جمعرات 7 ستمبر 2023 18:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2023ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پرہڑتال کردی سٹاف نے دفاتر بند کرکے سینٹری ورکرزکے ہمراہ احتجاج کیا اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا اگر15ستمبر تک تنخواہ و پنشن کی ادائیگی کامستقل بندوبست نہ کیاگیا تو تمام میونسپل سروسز واٹر سپلائی صفائی سٹریٹ لائٹس بند کرکے دفاتر کو تالے لگا دیں گے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کے ملازمین ایک دفعہ پھر تنخواہ سے محروم ہو گئے ہیںادارے کی کمزو مالی حالت آمدن نہ ہونے اور حکومتی گرانٹ کے خاتمے کے بعداپنے سو سے زیادہ سٹاف کو تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہا تنخواہ کی بندش اور سخت مہنگائی کی وجہ سے متاثرہ خاندان فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب انھیں ادھار پر سودا سلف نہیںمل رہااحتجاج کے موقع پر متحدہ ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے صدرانور خان جنرل سیکر ٹری محمد غفار علی رحمن احسان ودودمصطفی نور اور با چہ ذادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ایم اے کی تنخواہ پنشن اور یو ٹیلیٹی بلزملاکر ماہانہ اخراجات ایک کروڑ روپے ہیں جبکہ آمدن بمشکل بیس لاکھ روپے بنتی ہے ٹی ایم اے کا اپنی محدود آمدن اور گرانٹ پرچلنا ناممکن ہو گیاہے اسلئے اس سنگین مسئلے کے مستقل حل کیلئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومت براہ راست تنخواہ و پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری قبول کر ے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں