ضلع ملاکنڈ کی نمائندہ تنظیموںکا صوبے میں ظالمانہ پنشن پالیسی کے خاتمے اور سابق طریقے کار کی بحالی کیلئے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

منگل 22 اگست 2023 20:35

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2023ء) ضلع ملاکنڈ کی نمائندہ تنظیموں نے صوبے میں ظالمانہ پنشن پالیسی کے خاتمے اور سابق طریقے کار کی بحالی کیلئے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملازمین کے بڑھاپے اور بچوں کے کو مستقبل محفوظ بنایا جاسکے اس سلسلے میںمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو آفس بٹ خیلہ میںمختلف محکموں ایجوکیشن ہیلتھ لائیو سٹاک محکمہ مو اصلات زکوة وعشر کے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شر کت کی حاجی شاہ روم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے مقررین نے مزدور رہنما گل زمین محمد سہیل پیر قمر علی خان صا حب روان کبیر خان اور شاہروم نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پورے ملک کے برعکس خیبر پختو نخوا میں اخراجات میں کمی کے نام پنشن میں نام نہاد اصلاحات کر کے ملازمین کے ساتھ ظلم وزیادتی کی انتہا کی انھوں نے کہا کہ اخراجات سرکاری گاڑیوں اورپروٹوکول کی کمی سیاستدانوں سمیت بیوروکریٹ کی عیاشیاں ختم کرکے کم کئے جاسکتے ہیںجبکہ پورے صوبے میں بے کار پڑی قیمتی سرکاری زمینوں و مشینری کے استعمال سے آمدن بڑھائی جا سکتی ہے اس موقع پر اتفاق رائے سے پنشن کے سابق نظام کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں