سو ئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضا فہ، ضلع ملاکنڈ کے تمام سی این جی سٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

ٴْبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) ضلع ملاکنڈ کے تمام سی این جی سٹیشن سو ئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے خلاف احتجاجا غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں بندسٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیںپورے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے پورا نظام زند گی سخت متا ثر ہوا ہے دریں اثنا ء سی این جی ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر حاجی غفور خان اور جنر ل سیکر ٹری خادم حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہماری صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے سوئی گیس کی قیمت میں اضا فے کے نو ٹیفکیشن واپس لینے تک ضلع بھر کے سٹیشن مکمل طور پر بند رہے گے انھوں نے کہا کہ یکدم 1800سے 4400روپے ایم بی ٹی یو اضا فہ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے جوکہ سی این جی سیکٹر اور عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے انھوں نے کہا کہ گیس قیمت میں اضا فہ دراصل عوام پر گیس بم گرانے کے مترادف ہے اسلئے یہ ظالمانہ اضا فہ فوری واپس لیا جائی

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں