اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کی کاروائی، بھاری مقدار میں جعلی شیمپو برآمد

دوملزمان کو گرفتار کر لیا ،سامان ضبط ،گودام کو سیل کر دیا گیا ٰنو عمر لڑکوںکے ذریعے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جعلی شیمپو کے کاروبار کے نیٹ ورک کا انکشاف

جمعرات 17 اگست 2023 21:22

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2023ء) اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے کامیاب چھا پہ مار کاروائی میں بھاری مقدار میں جعلی شیمپو برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سامان ضبط کرکیاور گودام کو سیل کر دیانو عمر لڑکوںکے ذریعے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جعلی شیمپو کے کاروبار کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق لیوی فورس کی ڈی ایس بی برانچ کی اطلاع پر اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان نے بٹ خیلہ بازار کے ایک پلازہ میں اچانک چھا پہ مار کرگودام میں موجود بڑی مقدار میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوںکے مشہور برانڈجن میں ہیڈ اینڈ شولڈر پنٹین بائیو آمیلااور لائف بوائے وغیرہ شامل ہیں کی ہزاروں جعلی بو تلیں برآمد کر لی اور اس دونمبر ممنوعہ کاروبار میں ملوث دو ملزملز مان عمران ولد محمدا جان عطا ء اللہ ولد عمر خان سا کنان اکوڑہ خٹک گرفتار کر لیادریں اثناء اے سی شکیل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب خان کی ہدایت پرجعلی دونمبر اور مضر صحت اشیا ء اور اس کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کر رکھا ہے اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف دائرہ تنگ کر رکھا ہے جس کا واضح ثبوت آج کی کامیاب کاروا ئی ہے انھوںنے دونمبر جعلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے کو خبردار کیا کہ وہ راہراست پر آجائیں ورنہ انھیں سخت سزا مال کی ضبطگی بھاری جرمانے کا سامنا کر نا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں