بٹ خیلہ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈنے حکومت کے ذمے کروڑ وں روپے واجبات پرتشویش کا اظہار

پیر 30 اکتوبر 2023 22:13

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈنے حکومت کے ذمے کروڑ وں روپے واجبات اور ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی سے پیدامشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کنٹریکٹر زکیمونٹی کو موجودہ سنگین مالی بحران سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار کا سلسلہ جاری رہے ایسوسی ایشن کے صدرمحمد یونس با چہ جنرل سیکر ٹری انجینئر باسط خان اصغرخان اور جمال خان وغیرہ نے دورشال ہال تھانہ ٹائون میںکنٹریکٹرکیمونٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ طویل عر صے سے ملاکنڈ سمیت پورے صوبے میں کروڑوں روپے واجبات ہیں جس کی وجہ سے کنٹریکٹرئی پائی کے محتا ج ہوگئے ہیں جبکہ نئی سکیموں میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سخت بے روزگاری اور مالی بحران کا سامنا ہے انھوں نے کہاکہ اگر اس جانب تو جہ نہ دی گئی تو لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خد شہ ہے اسلئے حکومت کو فوری نوٹس لے کر موثر اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں