ملک کے سیاسی اورمعاشی استحکام کا واحد راستہ بروقت فری اینڈفیئر الیکشن ہے ، انجینئر محمد ہمایوں خان

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل انجینئر محمدہمایون خان اورصوبائی صدر سید محمد علی شاہ با چہ نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کہ ملک کے سیاسی اورمعاشی استحکام کا واحد راستہ بروقت فری اینڈفیئر الیکشن ہے پیپلز پارٹی کمر کس کر انتخابی مہم چلا رہی ہے کارکردگی کی بنیاد پر مرکزاور صوبوں میںحکومت بنائیں گے قبل ازیںانھوں نے این اے 9ملاکنڈ سے پارٹی امیدوار احمد علی شاہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما حا جی گل زمان کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی جلسے سے خطاب اور مٹکنی میں پارٹی کے ناراض سینئر رہنمائوں محمداقبال منیجرانجینئر باسط خان احسان خان ایڈوکیٹ شفیق احمد اور حاجی شاکر اللہ کے ساتھ کامیاب مصالحتی جر گہ کیا انجینئر باسط خان نے اس موقع پر این اے 9اور پی کی23سے پارٹی امیدوارں احمد علی شاہ اور ہمایون خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیاخیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے سوال پر صوبائی صدر نے کہاکہ ضلعی تنظیمیںاختیار دے دیا گیا ہے وہ جس پارٹی کے ساتھ چاہیں اتحاد کریںانھوں نے کہاکہ صدر زرداری اور چیئرمین بلال کا ملاکنڈ ڈویژن کے پارٹی ورکرز پر بڑا احسان ہے کہ مسلسل تیسری بار صوبائی صدارت دی جارہی ہے ہمایون خان نجم الدین خان اوراب مجھے صدر بنانے میرا لئے بہت بڑا اعزاز ہے انھوں نے کہا اب ملاکنڈ ڈویژن کے قومی صوبائی نشستیںاپنے قائدین کو تحفے میں پیش کریں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں