ارشد علی خان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملاکنڈ کے ضلعی آرگنائزر مقرر

منگل 22 اگست 2023 20:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2023ء) ارشد علی خان کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملاکنڈ کا ضلعی آرگنائزر مقرر کردیا گیا ونگ کی مرکزی چیف ارگنائزر مریم نواز نے باقاعدہ انٹر ویو اور مسلم لیگ ضلع ملاکنڈ کے صدر سجاد خان کی مشاورت سے ان کی تقرری کی ہے ارشد علی خان پارٹی کے دیرینہ نوجوان رہنما ہیںان کی تقرری سے ملاکنڈ کے نوجوان طبقے میں پارٹی فعال اورمنظم ہو گی

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں