خان صاحب کی سزا پر جشن نہیں منا سکتے،بلاول بھٹوزر داری
نواز شریف نے بھٹو کی بیٹی کے خلاف جعلی کیسز بنائے تھے،میاں صاحب چوتھی بار وزیرِ اعظم بنے تو یہی پرانی انتقامی سیاست کریں گے، کیا میاں صاحب ووٹ کو عزت دلا سکی ،عوام فیصلہ کریں کہ ان کا وزیرِ اعظم کون ہو گا، چیئر مین پیپلز پارٹی
بدھ 31 جنوری 2024 20:05
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب نے نوجوانوں کو امید دلائی مگر پھر یوٹرن کی سیاست کی، خان صاحب کہتے تھے میں انہیں رلاں گا اور آج خود رو رہے ہیں، خان صاحب کو سمجھایا تھا کہ سیاسی مخالف کی عورتوں کے پیچھے مت پڑو، آج خان صاحب کی بیوی کے جیل جانے پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف نے مکافات عمل کے طور پر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی، بانی پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو گرفتار کر رہے تھے، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل دیکھ رہے ہیں، میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام کی طرف دیکھتا ہوں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کا وزیرِ اعظم کون ہو گا، سیاسی جماعتیں طے کریں کہ سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گی، ذاتی دشمنی کا نقصان ملک اور معیشت کو ہوتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمن آپ کے پاس آئے ہیں بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے، کتنے گھر بنائیں عوام 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ نواز شریف آپ کا چوتھی بار وزیرِ اعظم نہ بنیں تو تیر کو ووٹ دیں، آپ کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہوں میدان میں ہم اور وہ کھڑے ہیں۔سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے اور اس کا شکار کر سکتی ہے، میاں صاحب چوتھی بار وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں وہ کرنا کیا چاہتے ہیں شہدا کے خون کا سودا کرنے والا بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہی بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، کبھی برداشت نہیں کروں گا کہ دہشت گرد دوبارہ ملک پر مسلط ہوں، ان کا سرکاٹ دوں گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اختلاف رائے کو سیاسی دشمنی میں کیوں تبدیل کریں حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، آصف زرداری کا گلا اور زبان کاٹی گئی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، اشرافیہ کو تکلیف پہنچاں گا اور عوام کو ریلیف دوں گا، 17 وزارتوں کو بند کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اپیل ہے کہ چنو نئی سوچ کو، ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں سے اپیل ہے کہ ن لیگ ووٹ کی عزت نہیں بلکہ بے عزت کر رہی ہے، ن لیگ کے کارکنوں کے لیے بھی ایک ہی نشان ہے اور وہ ہے تیر کا نشان، جانتا ہوں آج کل پی ٹی آئی کے کارکن جذبات میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو دس سال کی سزا ہوئی سزائے موت بھی ہو سکتی تھی مگر وکلا عدالت نہیں آتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو ان کے اپنے لوگوں نے پھنسایا ہے، اب یہ ہی لوگ باہر جا کریں کہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سفیر ہیں، ہمیں ووٹ دیں، یہ لوگ منتخب ہو کر بھی بانی پی ٹی آئی کو پارلیمان میں دھوکہ دیں گے، تیر پر مہر لگا کر شیر کا راستہ روکیں۔متعلقہ عنوان :
بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ٹی ایم اے در گئی کی16کروڑ روپے مالیت کی مختلف59 ترقیاتی سکیموں کی اوپن ٹینڈرنگ کا مرحلہ مکمل

ملاکنڈ چیمبرکا افطاردسترخوان کا اہتمام اوریتیم ناداروغربا ء میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کا فیصلہ

مالاکنڈ: راستے کے تنازع پرفائرنگ، 5 افراد جاں بحق

مالاکنڈ: راستے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

-فوکل پرسنز کی تقرری کامقصد عوام کو بروقت اور فوری ریلیف دینا ہے ، انجینئر امیر مقام

ؒضلع ملاکنڈ میں آج 4نومبر سے 8نومبر تک پانچ روزہ ڈی وارمنگ یعنی بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم ..

خان صاحب کی سزا پر جشن نہیں منا سکتے،بلاول بھٹوزر داری

بٹ خیلہ، ملاکنڈ کی واحد قومی نشست این ای9 دوصوبائی نشستوں پی کے 23اور24کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ملک کے سیاسی اورمعاشی استحکام کا واحد راستہ بروقت فری اینڈفیئر الیکشن ہے ، انجینئر محمد ہمایوں خان ..

بٹ خیلہ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈنے حکومت کے ذمے کروڑ وں روپے واجبات پرتشویش کا اظہار

سو ئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضا فہ، ضلع ملاکنڈ کے تمام سی این جی سٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند

ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات او و معاشی قتل کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسے کا انعقاد
بٹ خیلہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
منافع خوروں کو کھلا چھوڑیں گے تو قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی
-
گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے مراحل آسان بنانے کی ہدایت
-
کراچی میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کا جائزہ اجلاس
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی او آئی سی سی آئی ممبران سے ملاقات، اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری کو اجاگر کیا