امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی تر جیح ہے ،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان

جمعہ 28 جولائی 2023 18:08

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2023ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی تر جیح ہے سماجی سیاسی حلقوںاور میڈیا کی مشاورت سے غیر قانونی اسلحہ منشیات اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کیا جا چکا ہے ایک ہفتے کے دوران1200گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے ہیں جبکہ35گلوگرام چرس آئس اور20عد دکلاشنکوف وپستول ضبط کئے گئے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے لیوی لائن ملاکنڈ میں پریس بریفنگ میں کیا اے ڈی سی زمین خان مہمند اسے سیز شکیل احمد محمد علی ایڈیشنل اے سیز نور نواز خان اور زید خان صافی صوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ اور مختلف تھانوں کے پوسٹ کمانڈر بھی اس موقع پر موجود تھے ڈی سی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے تحصیل در گئی کے پوسٹ کمانڈروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے ڈی سی نے مذید کہا کہ ضلع بھر میںاسلحہ کی نمائش اورمنشیات کی خریدو فروخت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اسلحہ ڈیلر کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو قائدے قانون کا پابند بنائے سٹاک اور خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈ رکھیںخلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ لیوی فورس کو علاقے سے منشیات کے خاتمے کا خصو صی ٹاسک دیا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیںایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ مختلف افراد کی ذاتی سیکورٹی پر معمور لیوی اہلکاروںکو ان کی اصل ڈیوٹی پر واپس لایا جارہا ہے

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں