سینئروزیر چو ہدری طا رق فا روق نے نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک کاباقاعدہ افتتاح کر دیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:04

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) سینئر وزیر حکومت چو ہدری طا رق فا روق نے اپنے انتخابی وعدہ کی تکمیل کر تے ہو ئے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی ایچ اوآفس میں تعمیر شدہ واٹر ٹینک کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی وساطت سے تعمیر ہونے واٹر ٹینک کے فنکشنل ہونے سے شہر میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی مستفید ہوگی ،جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا،گزشتہ روز سینئر وزیر آزادحکومت نے ڈی ایچ او آفس کے احاطہ میں قائم واٹر ٹینک کافیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعہ پر مختلف محکمہ جات کے افسران ،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں